ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں بی ایل اوز کو اپنے فرائض کی مناسب ادائیگی کی ہدایت دینے سماجی کارکن فیاض مُلا کا مطالبہ

بھٹکل میں بی ایل اوز کو اپنے فرائض کی مناسب ادائیگی کی ہدایت دینے سماجی کارکن فیاض مُلا کا مطالبہ

Sat, 01 Jul 2017 16:51:46    S.O. News Service

بھٹکل  یکم جولائی (ایس او نیوز)  بھٹکل اسمبلی حدود کے بی ایل اوز کی طرف سے  ووٹرفہرست میں ناموں کے اندراج، ناموں کی ترمیم اور منتقلی کے تعلق سے عوام کو مناسب رہنمائی نہیں مل رہی ہے، اکثر بی ایل اوز کے موبائل نمبر عوام کے پاس نہیں ہیں، جس سے عوام کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں، عوام کے ان مسائل کو فوری حل کرنے اور بی ایل اوز کو اپنے فرائض کی مناسب ادائیگی کی ہدایت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل کے سماجی کارکن اور بھٹکل میونسپالٹی کے  نامزد کونسلر محمد فیاض مُلا نے بھٹکل  اسسٹنٹ کمشنر کو ایک یادداشت پیش کی ہے۔ فیاض مُلا نے  بعد میں اخبارنویسوں کو بتایا کہ تحصیلدار دفتر میں رجوع ہونے پر کہا جاتا ہے کہ وہ الیکشن ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندرج یا تبدیلی وغیرہ کے لئے اپنے اپنے علاقہ کے پولنگ بوتھ پہنچ کر وہاں پر موجود آفسران سے رابطہ کریں، اس تعلق سے متعلقہ علاقہ کے آفسران (بی ایل اوز) کے موبائل نمبر بھی دئے جاتے ہیں، مگر اکثر لوگوں نے شکایت کی ہے کہ دئے گئے موبائل نمبرس پر رابطہ کرنے پر آفسرکا جواب ملتا ہے کہ اُن کا بھٹکل سے دوسری طرف تبادلہ ہوچکا ہے۔ ایسے میں عوام کہاں جائیں اور کس سے رابطہ کریں، انہوں نے بتایا کہ تحصیلدار دفتر میں اس تعلق سے صحیح آفسران کی آپڈیٹ کی ہوئی لسٹ ہونی چاہئے اور عوام کو صحیح جانکاری دی جانی چاہئے۔ انہوں نے اس تعلق سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی توجہ  مبذول کرائی ہے اور اس سمت میں فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ فیاض مُلا کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دلایا ہے کہ وہ اس تعلق سے تمام بی ایل اوز کی میٹنگ بلاکر ضروری ہدایات جاری کریں گے۔


Share: